میں نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ میں سب سے بہتر ہوں،

مگر اتنا ضرور جانتا ہوں کہ میں عام بھی نہیں۔ میں بے حساب نہیں، بس اتنا لاجواب ہوں کہ لوگ مجھے بھول نہیں پاتے۔

میری شخصیت شور والی نہیں، مگر اثر چھوڑنے والی ہے

۔ میں خود کو بڑھا چڑھا کر نہیں دکھاتا، کیونکہ جو سچ ہو، اسے ثابت کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ تعریفیں میں نے کبھی مانگی نہیں، کیونکہ وہ اکثر بدلتی رہتی ہیں۔ مگر وفاداری… وہ میرے اندر کی وہ چیز ہے جو نہ کبھی خریدی جا سکتی ہے، نہ بدلی جا سکتی ہے۔

میں قابلِ تعریف شاید نہ ہوں، مگر جس کے ساتھ کھڑا ہو جاؤں، پھر آخر تک کھڑا رہتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *